Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا، غیر معمولی بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس کے نتیجے میں غیر معمولی بارش کا امکان ہے۔

تیزی سے بدلتے ہوئے موسم کے باعث غیر متوقع بارشیں ہو رہی ہیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ یہ واضح نہیں کہ متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں یا نہیں۔

دستیاب ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کا سلسلہ 27 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران پیشگی حفاظتی انتظامات نہ کیے جانے کی صورت میں کہیں کہیں عوام کے لیے مشکلات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں جس طور اچانک بہت زیادہ بارش ہوئی اُس کے پیشِ نظر لازم ہے کہ متعلقہ ادارے مکمل کی حالت میں رہیں اور لوگوں کے لیے بروقت رہنما ہدایات جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں