Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

وزیر اعظم کا شہداء کے لواحقین کیلئے پیکیج کا اعلان

ابیٹ آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شہید انسپکٹر کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کیلئے پیکیج کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر حسنین پر فخر ہے، انہوں نے ملک دشمن اسمگلرز کا مقابلہ کرتے ہوئے جان دی۔

شہباز شریف نے شہید انسپکٹر کی بیوہ اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں چیک پیش کیا۔

مزیدپڑھیں:مریم نواز کے پولیس وردی پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی بوچھاڑ

وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے لیے پیکیج کا اعلان کیا، سپاہیوں کے لواحقین کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور گھر کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

شہید افسران کے لواحقین کو ڈیڑھ کروڑ روپے اور گھرکےلیے ڈھائی کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے، شہداء کے بچوں کیلئے فری تعلیم اور انہیں مفت علاج بھی مہیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں