Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سوموٹو کی سماعت کے لیے 6 رکنی نیا بینچ تشکیل پایا ہے جس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی 6 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:لارا دتہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا، بڈھی یا موٹی ہوگئی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اداکارہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ 30 اپریل کو ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کےعلاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں