Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف نےڈیجیٹل ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،سیاسی جماعتوں میں‌پہلے نمبر پر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ عاشر عظیم نے ڈیجیٹل میڈیاپر سیاسی جماعتوں،رہنمائوں، صحافیوں اوران کے سوشل میڈیا چینلزکی مقبولیت کے حوالے سے بتایا ہےکہ مارچ 2024میں138پولیٹیکل وی لاگز / ڈیجیٹل چینلز پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز نے30کروڑ ویوز حاصل کر لئے ۔ویورشپ حاصل کرنے میں صحافی عمران ریاض، ڈیجیٹل میڈیا چینل نیا پاکستان،سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف،اور سیاسی رہنمائوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے نمبر پر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ عاشر عظیم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اعدادوشمار جاری کئے ۔

اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2024میں138پولیٹیکل وی لاگز / ڈیجیٹل چینلز پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز نے30کروڑ ویوز لیے۔

اعدادوشمار کے مطابق اوسط ایک ویڈیو کی ویورشپ میں صحافی عمران ریاض سب سے آگے ہیں جبکہ اس رفتار اورمیں شہباز گل کا نمبر دوسرا ہے ۔

اسی طرح سب سے زیادہ ویورشپ میں ڈیجیٹل میڈیا چینل نیا پاکستان پہلے، ٹاک شوز سینٹرل دوسرے اور عمران ریاض تیسرے نمبر پر ہیں ۔

سیاسی جماعتوںمیں تحریک انصاف کے پاس 80% ویورشپ رہی اس طرح مذکورہ جماعت پہلے نمبر پرہے جبکہ مسلم لیگ (ن )دوسرے پیپلز پارٹی تیسرے جمعیت علماء اسلام (ف)چوتھے ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پانچویں استحکام پاکستان پارٹی، چھٹے جماعت اسلامی، ساتویں جگ کے تحریک لبیک پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

سیاسی رہنمائوں میں 56% ویورشپ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے نمبر ہیں ۔مریم نواز دوسرے نمبر پر علی امین گنڈا پور، تیسرے نمبر، پر شیر افضل مروت، چوتھے نواز شریف پانچویں ،شہباز شریف چھٹے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں