اسلام آباد: جولائی سے مارچ تک سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی کلیکشن 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ سال جولائی سے مارچ تک لیوی کلیکشن 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔
مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔
