توشہ خانہ کی نئی نیب تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کے نوٹس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری نے دائر کی ہے۔
پی ٹی آئی کوبڑی کامیابی مل گئی،دیکھیں تفصیل
نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں آج سماعت کے لیے مقرر ہے جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کریں گے۔
