Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

عدالتی حکم پر لاپتہ شہری کے اہل خانہ کیلئے معاوضے کی منظوری

کراچی(نیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ایک شہری سمیر آفریدی کے کیس کی سماعت کی جو گزشتہ آٹھ سال سے لاپتہ تھا۔سندھ کے سیکریٹری داخلہ ہائی کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ سمیر آفریدی کے اہل خانہ کو معاوضے کی سمری منظور کر لی گئی ہے، لواحقین کو جلد معاوضے کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ کی مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
ہائی کورٹ بنچ نے لاپتہ شہری کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کا اجلاس جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔بنچ نے لاپتہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت ان شہریوں کو معاوضہ ادا کرے گی، جن کی لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ معاوضے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں