Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے۔

جمعرات کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا۔

مزیدپڑھیں:دلہا دیر سے کیوں آیا؟ دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا

دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آصف حسین نے اپنی طبیعت خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

یاد رہے کہ عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، عمر حمید نے 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کر لیا گیا تھا۔

عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مر حمید کو ان کے سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا۔

یہ بھی پڑھیں