کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں جمعیت علمائے اسلام نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہی نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کے لیے اسٹیج لگا لیا۔
کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں کارکنان کی آمد جاری ہے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان خطاب مبینہ دھاندلی کے خلاف ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی قافلے کراچی پہنچنا شروع ہوچکے ہیں پیپلز چورنگی سے نیو ایم جناح روڈ عوام کیلئے پنڈال بنایا گیا ہے۔ جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ قائدین اور مہمانوں کیلئے بلند وبالا اسٹیج بھی تیار ہے۔
مزیدپڑھیں:متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازیں منسوخ کردیں
ادھر ایس ایس پی ضلع شرقی کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر شرقی کا حکم نامہ جاری ہوا جس کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کسی بھی بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب جلسہ کی اجازت نہ ہونے پر بھی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان دے دیا۔
خیال رہے کہ جے یو آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد کیا اور اسے’ عوام اسمبلی ’ کا عنوان دیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق جلسہ پیپلز چورنگی نیو ایم جناح روڈ پر شام 5 بجے ہوگا جبکہ جلسہ گاہ کے انتظامات مکمل، اسٹیج سجا دیا گیا۔
جلسے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے اور سربراہ جے یو آئی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

