اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حکمران مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ گندم کی درآمد کے سکینڈل پر گرما گرم بحث ۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی اور انوارالحق کاکڑ کے درمیان ایک نجی ہوٹل میں جھگڑا ہوا۔
انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ای سی پی کے فارم 47 کے بارے میں معلومات شیئر کیں تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرمندگی سے چہرہ چھپاتے پھریں گے تب بھی ان کا چہرہ نہیں چھپ سکے گا۔
حنیف عباسی نے انوارالحق کاکڑ پر گندم سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، جس پرانورالحق کاکڑ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ٹی وی پروگرام میں دیئے گئے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب میں گندم کے بحران پر ن لیگ کوشرمندگی کا سامنا ہے۔
موجودہ حکمران گندم کی غیر ضروری درآمدات اور پھر خریداری کے اہداف میں کمی کا الزام عبوری حکومت پر لگا رہے ہیں، خاص طور پر کاشتکاروں کی طرف سے پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔


