ملتان(ویب ڈیسک)گیلانی خاندان کو بڑا دھچکا لگ گیا ، مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے پورے گروپ سمیت ضمنی انتخاب این اے 148 کے حوالے سے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور مہے کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں مفت ایپ کے ساتھ آن لائن پاسپورٹ کی تجدید
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیشہ گیلانی خاندان کے مقابلے میں ہم نے الیکشن لڑا ہے اور آئندہ بھی مقامی سیاست کے حوالے سے تیمور مہے جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ ڈٹ کر ان کی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے تحریک انصاف کے مقامی امیدوار کی حمایت مقامی سیاست کی وجہ سے کر رہا ہوں۔آنے والے دور میں ہماری سیاست کا لائحہ عمل کیا ہوگا یہ کہنا قبر از وقت ہے۔میں نے اپنے تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔





