Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گوادر ،،پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک) نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح گوادر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کو سوتے میں گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ساتوں مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر خانیوال سے تھا۔پولیس کے مطابق مزدوروں کو شدت پسندوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح 3 بجے گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب سربندر کے علاقے میں اپنے رہائشی کوارٹر میں سو رہے تھے۔ واقعے میں ایک اور مزدور زخمی ہوگیا۔

جاں بحق اور زخمی گوادر میں سیلون میں کام کرتے تھے۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو گوادر کے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے فعل میں سات بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں آج 9 مئی 2024 کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا سامنا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے بھی گوادر کے علاقے سربندر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیر نداخلہ نے کہا کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، اور شہید مزدوروں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے عناصر جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں