Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

9 مئی کے ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں، جو دہشت گرد نہیں کر سکے وہ گزشتہ سال 9 مئی کو کیا گیا۔

جناح ہاؤس کے دورے کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ سے سوال کرنا چاہتی ہوں کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک پر حملہ کیا اُن کو سزا کیوں نہیں مل رہی، 9 مئی کے گھناؤنے عمل میں شامل لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:آرمی چیف عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

مریم نواز نے کہا کہ وہ ایک دہشت گرد جماعت ہے اور دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کو حملے کیے تھے کیا اُن لوگوں نے کسی شہید سے اب تک معافی مانگی؟ آپ پر سیاسی مظالم نہیں ہو رہے، آپ نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں