Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ڈی جی آئی ایس پی آر کون ہیں؟اہم حقائق سامنے آگئے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری کے بارے میں اہم حقائق منظر عام پر آگئے .

صحافی ماجد نظامی نے سوشل میڈیاویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا تعلق الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجئیرنگ کور سے ہے۔

اس کور سے آٹے میں نمک کے برابر افسران کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے، لیکن جنرل احمد شریف چوہدری ترقی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں‌نے لکھا کہ ان کے والد مشہور ایٹمی سائنسدان سلطان بشیر محمود ہیں۔

جنرل احمد کے دادا کا نام چوہدری شریف تھا۔ اسی مناسبت سے انکا نام احمد شریف رکھا گیا۔

مشرقی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سلطان بشیر الدین نے ہالینڈ جا کر حکومت پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر قدیر سے پہلی خفیہ ملاقات کی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر قدیر پاکستان آئے۔

اپنی ٹوئٹ‌میں انہوں‌نے کہاکہ نائن الیون کے بعد القاعدہ اور طالبان سے تعلقات کے الزام میں سلطان بشیر الدین محمود کو کچھ وقت کے لئے گرفتار بھی کیا گیا لیکن بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں