Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

انٹرمیڈیٹ کے طلبہ تیاری پکڑیں، سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور (ویب ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شڈول جاری کردیا ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28مئی سے 26 جون تک جاری رہیں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا ۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔ مارننگ شفٹ میں 9 تا 12 بجے پری میڈیکل، پری انجیئرنگ اور ہوم اکنامکس کے پیپر ہوں گے جبکہ دوپہر 2 سے 5 بجے تک جنرل سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں :قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
جاری کردہ شڈول کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28مئی سے 26 جون تک جاری رہیں گے ۔ کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلباء شریک ہوں گے ۔

علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی جانب سے اینڈرائیڈ اپلیکشن متعارف کرائی ہے، جس کا مقصدمختلف طرح کی سہولیات فراہم کرناہے،اینڈرائیڈ اپلیکشن پر نتائج ، ڈیٹ شیٹ سمیت دیگرآپشن موجود ہیں،فارمز،سرکلر،پریس ریلیز،امتحانی مراکز کی معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں