Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی ۔اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی ہسپتال کے دورے کے دوران بنائی گئی جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے ان کی صحت اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی تھی۔
مزیدپڑھیں :انسانیت ابھی زندہ ہے،کرغز ٹیچر اپنے پاکستانی طلباءکوبچانےپہنچ گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں ایک خاتون کی تیمارداری کرنے کی ان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس دوران مریم نوازنے خاتون مریضہ سے ان کی طبیعت پوچھنے سمیت ان کی عمر بھی پوچھی جس پر خاتون مریضہ نے بتا یا کہ وہ پچاس برس کی ہیں جس کے جواب میں مریم نواز نے بھی اپنی عمر بتائی اور کہا کہ میری عمر بھی پچاس سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں