Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

انسانیت ابھی زندہ ہے،کرغز ٹیچر اپنے پاکستانی طلباءکوبچانےپہنچ گئے

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک) ہنگامے کی خبر سنتے ہی یونیورسٹی کے کرغیز اساتذہ اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر اپنے پاکستانی طلبا کی جانیں بچانے پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈاکٹر سمیع کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ سب ایک جیسے نہیں ہوتے، اس موقع پر کرغیز کے مقامی اساتذہ نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور درجنوں پاکستانی طلبا کی مدد کی ۔ ان جیسے افراد کو خراج تحسین ہے’’۔

یاد رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزیدپڑھیں :اب بچنا مشکل،ہوائی فائرنگ کے مقام کی انتہائی درستگی کے ساتھ نشاندہی کرنے والا ایک حیران کن سافٹ ویئر تیار
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کی لڑائی شروع ہوئی جس کی زد میں پاکستانی بھی آ گئے، مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کر کے وہاں موجود پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے، واقعے کے بعد پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہو گئے، ہاسٹل میں پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں