پشاور: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پنجاب کے کسانوں سے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں پہلے ہی 143,000 میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور 30 جون تک 286,000 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں سے 37 ہزار میٹرک ٹن اور پاسکو سے 135 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوتحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا
محکمہ خوراک کے مطابق پشاور میں 22 ہزار میٹرک ٹن اور ڈی آئی خان میں 40 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ نوشہرہ میں 74 ہزار میٹرک ٹن اور مردان میں 30 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری گوداموں میں 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔




