Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

یاسمین راشد کی صحت اب کیسی ہے؟ ہسپتال انتظامیہ نے بتا دیا

سروسز ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی حالت اب بہتر ہے۔

ایک بیان میں اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ڈرپس کے بعد یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری پیدا ہوگئی، انہیں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت تھی۔ آکسیجن لگائی جاتی ہے۔

 مزید پڑھیں یاسمین راشد کی شدید گرمی سے جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو قے اور پانی کی کمی کی شکایت پر جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔

سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مرکز صحت میں دستیاب سہولیات کو جیل سے بد تر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ساری رات مجھے نیند نہیں آئی، ہسپتال سے اچھی تو میں جیل میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں