Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری ،پی آئی اے کا پاکستانی طلباء کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے چین جانے والے پاکستانی طلباء کے لیے 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی پرچم بردار کمپنی نے سامان الاؤنس میں 60 کلوگرام تک اضافہ کیا ہے۔اس وقت پی آئی اے ہر اتوار کو اسلام آباد-بیجنگ ،اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یاسمین راشد کی صحت اب کیسی ہے؟ ہسپتال انتظامیہ نے بتا دیا

وہ طلباء جو گرمیوں کی تعطیلات میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا اپنی تعلیمی ڈگریوں کی تکمیل کے بعد وطن جانا چاہتے ہیں وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس سے قبل پی آئی اے نے چین کا سفر کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے کرایوں میں رعایتی شرح 27 فیصد تک بڑھا دی تھی۔قومی پرچم بردار کمپنی نے عید الفطر پر ملکی پروازوں پر اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی کلاسز کے کرایوں میں بھی 20 فیصد کمی کی۔

یہ بھی پڑھیں