Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کراچی پر 70 ارب واجب الادا ہیں، شہری بل دیں تو لوڈشیڈنگ نہ ہوگی: سی ای او کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک پر کراچی کے عوام کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں، اس لیے کراچی کے شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ دوسری جانب سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے خلاف کمیٹی بنا دی ہے۔ جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے۔

مزید پڑھیں: سفر ایک بار پھر مہنگا ،این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز کے لیے ٹول ٹیکس کی شرح بڑھا دی

کمیٹی کو ناصر شاہ کی جانب سے 9 ارب روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں