Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈا پور پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف چارج شیٹ کی کارروائی ملتوی کر دی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، شریک ملزم اسد خان اور علی امین گنڈا پور کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 جون کو فرد جرم عائدکرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی۔

 مزید پڑھیں:  نان فائلر بلاک شدہ سمز کو کیسے بحال کروا سکتے ہیں؟ جانیں خبر میں

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں