Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں گرمی میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز بڑھنے لگے۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں شدید متاثرہ مریضوں کے کیسز سامنے آرہے ہیں جہاں روزانہ 45 سے 50 گیسٹرو کے مریض آرہے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی اور نمکیات کی کمی بڑھنے سے گردے فیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، پانی اور نمکیات کی کمی سے جسم میں انفیکشن پھیلنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ لوگ پھل اور سبزیاں ضرور کھائیں۔ سبزیوں کو دھو کر استعمال کریں، ہاتھ صاف رکھیں، باہر کا غیر معیاری کھانا اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں، سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں۔

یہ بھی پڑھیں