Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پشاور،غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی حکومت نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے مالکان کو گرفتار کر کے ان کے ڈسپنسر ضبط کر لئے۔صوبائی حکومت کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 21 ڈسپنسر سیل کر دیئے.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اوگراکاردعمل بھی آگیا

مذکورہ پمپس مالکان کو قانونی کارروائی کیلئے گرفتاربھی کر لیا۔غیر قانونی پمپوں کے ذریعے اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، اس طرح کے ڈسپنسر ضلع بھر میں قائم ہیں۔حال ہی میں پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کیرج ایسوسی ایشن نے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا اور ہڑتال بھی کی ..

تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد ضلعی انتظامیہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے کمربستہ ہوگئی۔اسمگل شدہ غیر معیاری پیٹرول نہ صرف گاڑیوں کے انجنوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اچانک حادثات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں