ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 29 سے 31 مئی تک پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اس دوران شام میں سمندری ہوائیں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے، پارے کی نصف سنچری ہونے کا امکان
ان کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے، جون میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جون میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
