حیدرآباد(نیوزڈیسک)بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو ریجن میں بلا امتیاز کارروائیوں کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 359کنیکشن پکڑے گئے،جن میں سے340کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرکے اندراج کی درخواست دی گئی ہے جس میں 5مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1صنعتی، 5کمرشل اور353گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو182309 (1لاکھ 82ہزار309) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4487912 (44لاکھ 87ہزار912) روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حیسکو نے بتایاکہ وزیراعظم کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو کوہدایت دی گئی ہیںکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لئے لاسز کم کرنے ہونگے، اور ریکوری بڑھاناہوگی، جس کے سلسلے میں انسدادبجلی چوری مہم تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، 11 کے وی فیڈروں کی کومبنگ کا کام جاری ہے، نادہند گان سے واجبات کی 100فیصد ریکوری کے لئے پورے حیسکو ریجن میں ٹمیں کام کررہی ہیں.
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 359کنیکشن پکڑے گئے،جن میں سے340کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرکے اندراج کی درخواست دی گئی ہے جس میں 5مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1صنعتی، 5کمرشل اور353گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو182309 (1لاکھ 82ہزار309) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4487912 (44لاکھ 87ہزار912) روپے ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ 7ستمبر 2023 سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے264روز سے جاری آپریشن کے دوران کل12ارب57کروڑ25لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے65838لزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان حیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک214ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، 3ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا،44ملازمین کو معطل کردیا گیا، مجموعی طور57451کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 5286درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک34.57(3کروڑ45لاکھ) سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1009.97 (1ارب 99لاکھ)سے زائد ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں۔ حیسکو چیف کی واضح ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے حیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جو سی پی پی اے سے بجلی خرید کر اپنے صارفین تک پہنچاتا ہے، اس لئے ہم سب پر واجب ہے کہ ہم حیسکو کی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں پیٹرولنگ بک میں بھی باقاعدگی سے اندراج کریں.
واضح رہے کہ یہ سلسلہ وزیر اعظم اور وزارت توانائی کے احکامات پر پورے ملک میں دوسری تقسیم کار کمپنیوں کی طرح حیسکو میں بھی بجلی چوری کے خاتمہ تک آپریشن رہے گا،احکامات میںکہاگیا ہے کہ ملازمین بجلی چوری کا خاتمہ اور واجبات کی ادائیگی لازمی کرائیں، حفاظتی نظام کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔
ترجمان کے مطابق بجلی چور ہمارا دشمن ہے، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، آسان اور فوری بجلی کے نئے کنکشنزکی سہولتیں دی جارہی ہے اور بجلی کے بل کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کوحل کرنے کے لئے کسی بھی سب ڈویژن کسٹمر سروس سینٹر یا کمپلینٹ سینٹر سے رجوع کریں.
صارفین حیسکو کی ویب سائٹ www.hesco.gov.pk سے ڈپلیکیٹ بل پرنٹ کرواکر وقت سے پہلےبل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کیونکہ حیسکو ایسا ادارہ ہے جو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا.
مزید براں حیسکو چیف نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام واجبات فی الفور اداکر یں تا کہ بجلی کی ترسیل بلا تعطل فراہمی کی جا سکے.

