Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

نیب کے جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے کالے قانون کی حمایت نہیں کی جا سکتی،سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، نیب آرڈیننس واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معصوم لوگ اس کا شکار ہوئے، مشکوک قانون سازی ہمیشہ نامناسب ہوتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون ایک آمر نے بنایا جسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کابھی ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن اور نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی تھی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا تھا

یہ بھی پڑھیں