Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔وزارت توانائی نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت کو سراہا۔

 مزید پڑھیں: نیب کے جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے کالے قانون کی حمایت نہیں کی جا سکتی،سعد رفیق

وزارت توانائی نے مزید کہا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں