Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے پانچ بڑےاقدامات کا اعلان

اسلام آباد – وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے پانچ اقدامات کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں کیپٹل ایمرجنسی سروسز، کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپٹل سیف سٹی اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کی سہولت کے لیے کیپٹل واسا بھی قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے ایمبولینس سروس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض تندہی سے ادا کرنے کی تاکید کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس کو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت ضم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں