Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دونگی یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے، ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈرتی ہوں کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دیں گی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویومیں اعتراف کیا ہے.

سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی ایک وجہ میرا شوبز انڈسٹری میں ہونا ہے اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرنا اور اس بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مشہور ہونے کے بعد میں یہ سوچ کر بھی ڈرتی ہوں کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ میں اللہ کے سامنے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتی۔

 مزید پڑھیں:رونالڈو نے سعودی لیگ میں بھی بڑاریکارڈ بنا ڈالا

میں نے اپنی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسے کمائے۔ اس لیے میرا مقصد معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانا اور اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں ہر کوئی کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور افسردہ ہے لیکن وہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے سے کتراتی ہیں، اسی لیے میں لوگوں کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بات کرتی ہوں۔ جان لیں کہ دماغی امراض کا بھی علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں