سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔ التحاد کے خلاف میچ میں 2 گول اسکور کر کے اس سیزن میں مجموعی طور پر 35 بار ایک اور ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ یہ ریکارڈ اس سے قبل عبدالرزاق حمداللہ کے پاس تھا جنہوں نے 2018-19 کے سیزن میں 34 گول کیے تھے۔ سٹار فٹبالر رونالڈو، جنہوں نے دسمبر 2022 میں سعودی فٹ بال کلب النصر کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا، نے پر ٹویٹ کیا۔ “میں ریکارڈ کا پیچھا نہیں کرتا، لیکن ریکارڈ میرے پیچھے آتے ہیں،” انہوں نے لکھا۔
رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 69 میچوں میں 64 گول کر چکے ہیں جب کہ وہ اپنے 22 سالہ کیریئر میں 765 گول کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ 206 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے ریکارڈ 128 گول کیے ہیں۔



