سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے عوام کو 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے کے 2 لاکھ گھرانوں کو 7 ہزار روپے میں مکمل سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جس میں کراچی کے 50 ہزار گھران بھی شامل ہیں۔ مجوزہ نظام شمسی سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب روشن کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستانی حکومت نے موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کر دیا؟دیکھیں خبر
سندھ سولر انرجی کے ڈائریکٹر کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، منصوبہ اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈ بینک نے منصوبے کے لیے 32 ملین ڈالر جاری کر دیے، منصوبے میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں سولر انرجی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، منصوبہ شروع ہونے کے بعد پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

