Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

اگر بانی پی ٹی آئی کہہ دیں کہ وہ تیسری قوت نہیں ہیں تومیں سیاست چھوڑ دوں گا،نواز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ میرے اور عوام کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی گئی ،ثاقب نثارنے مجھے پوری زندگی کےلئے نااہل کیاتھامگران کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں دال دیاگیا۔منگل کو6 سال بعد پارٹی کادوبارہ صدرمنتخب ہونے کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ثاقب نثارنے مجھے زندگی بھر کے لئے پارٹی کی صدارت سے ہٹایاتھا ، کارکنان جشن منائیں گے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں اور میں ان کے سامنے ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میرے اور شہبازشریف کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
2مزیدپڑھیں : لاکھ گھرانوں کوصرف7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم؟عوام کیلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے کہاکہ اگر ہماری حکومت نہ گرائی جاتی توآج پاکستان میں غربت ،مہنگائی اوربیروزگاری نہ ہوتی ،عمران خان کومل کرحکومت بنانے کی پیش کش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔عمران خان اس کے بعد لندن چلے گئے اوروہاں پرویز الٰہی کے ساتھ مل کرحکومت گرانے کامنصوبہ بنایا۔ظہیرالاسلام نے کہاکہ ہم نے مختلف پارٹیوں کوآزمایا اورتیسری قوت کوآنے دیااگر بانی پی ٹی آئی کہہ دیں کہ وہ تیسری قوت نہیں ہیں تومیں سیاست چھوڑ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں