اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں 3 ہزار پیٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں۔
اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا تھا کہ ڈبہ پیٹرول پمپس کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
چیئرمین اوگرا نے کہا کہ اوگرا کا گیس ٹیرف بہت مہارت سے طے ہوتا ہے، وائٹ آئل پائپ لائن کا استعمال صرف 40 فیصد ہے۔
ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکیلئےانگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا
انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں پاکستان میں ایل پی جی کے استعمال میں بہت زیادہ اضافے کا امکان ہے، اس وقت ملک کی انرجی مکس میں ایل پی جی کا حصہ 1.3 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں انرجی مکس میں ایل پی جی کا حصہ 5 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی اسٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور معیاری سلنڈرز میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، ملک میں 200 کلوگرام کمرشل سلنڈر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔




