تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے عدالت میں بہت بری زبان استعمال کی، خاور مانیکا نے بہت فحش باتیں کیں، عدالت کو خاور مانیکا کو روکنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس کی سماعت، پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر تشدید ، بھاگ کر جان بچائی
شبلی فراز نے کہا کہ خاور مانیکا کی باتیں اخلاقی طور پر غلط تھیں۔ ہم جانتے ہیں کہ عدلیہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، عدالتوں پر بہت زیادہ بوجھ ہے۔ ہونا چاہیے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، اس کیس سے پاکستانی خواتین کی توہین ہوئی ہے، شادیوں پر کسی بھی وقت سوالات اٹھ سکتے ہیں۔



