ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،عمران ریاض اور صدیق جان کی جانب سے حامد میر کے ساتھ کو پٹیشنر بننے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق پٹیشنر حامد میر اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ کی کارروائی کے آرڈر ساتھ لگا دیے ہیں؟
بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو رہا، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے تو ہائی کورٹ یہ کیس نہیں سننا چاہئےہم اس پر اٹارنی جنرل کو نوٹس کر کے ان سے معاونت مانگ لیتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی
