اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی کیس کی لائیو سٹریمنگ کی درخواست مسترد کر دی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی لائیو سٹریمنگ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لائیو سٹریمنگ کی درخواست فور ون فیصلے سے مسترد کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔


