Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

اینٹی بائیوٹک ادویات پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اس فیصلے پر ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جبکہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈریپ سات دن میں سفارشات پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں :  ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئےایف بی آر نے 4 ٹیکنیکل کمیٹیاں بنادیں

اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں اور اس سے قبل 2019 میں وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد کے تمام میڈیکل اسٹورز پر ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔ پابندی لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں