پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: متنازعہ ٹویٹ: عمران خان کا ایف آئی اے کی تحقیقات کا حصہ بننے سے انکار
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنا ہوگا، جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف کو دی جائے گی، کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی۔



