لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ہے فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں، کیا ایک جماعت کو ہر حال میں ریلیف ملنا میرٹ ہے؟
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد نے کہا کہ وہ 4 سال تک دندناتا رہا، تمام بینچ خاموش تھے، اگر آپ کی ججمنٹ پر سوال آ رہے ہیں تو کیوں آرہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اب فارم 45 اور فارم 47 کا ڈراما رچایا جارہا ہے، اسپیکر کے عہدے کے باعث کچھ پابند ہیں، ورنہ سارا کچا چٹھا کھول دیتے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ


