Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

عدالت نےوفاقی ممبر ٹیلی کام عمر ملک کو بدتمیزی پرگرفتار کرکے جیل بھیج دیا

راولپنڈی: وفاقی ممبر ٹیلی کام، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام محمد عمر ملک کو کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے رکن پرائم منسٹر ٹاسک فورس آن آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام عمر ملک کو 15 دن قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔محمد عمر ملک پر عدالت میں نامناسب رویے کا الزام لگایا گیا کیونکہ وہ بطور درخواست گزار جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 228 کے تحت مقدمے کی سماعت شروع کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے عدالت میں نامناسب اور ہتک آمیز رویے پر سزا سنائی اور ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

روزنامہ اوصاف کے پاس دستیاب چارج شیٹ کے مطابق، “جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی عادل سرور سیال نے محمد عمر ملک ولد ملک محمد امین پر درج ذیل فرد جرم عائد کی: ملزم، 01.06.2024 کو صبح 8:30 بجے، جان بوجھ کر توہین کی پیشکش کی اور رکاوٹ پیدا کی۔ عدالتی کارروائی میں، جو عدالت کی طرف سے آپ کے کالر کو بٹن لگانے کے حکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے کی جا رہی تھی۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ “ملزم شخص نے پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ ساتھ اس عدالت کے ریڈر کو مزید دھمکی دی اور تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔”

اسطرح، آپ نے 228 پی پی سی کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا ہے، جو اس عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے اور میں اس کے ذریعے یہ ہدایت کرتا ہوں کہ آپ لوگوں پر مذکورہ بالا الزام کے لیے اس عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ 01.06.2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30، راولپنڈی،” جج عادل سرور نے چارج شیٹ کا ذکر کیا۔

عدالتی حکم کے مطابق وفاقی ممبر ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں