آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظائف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے تحت، بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی، جو کہ دنیا کے سب سے معتبر اداروں میں سے ایک ہے، یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں بتائی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ کو پروازوں میں مزید تاخیر اور منسوخی کا شکار ، مسافر وں کو پریشانی کا سامنا
پروگرام کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے کا موقع فراہم کرنے پر فخر ہے جہاں بے نظیر بھٹو اور دیگر عظیم رہنماؤں نے تعلیم حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “تعلیم ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کھولنے کی کلید ہے، اور ہم انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
بگٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ پی پی پی حکومت کی طرف سے ایک اور سنگ میل ہے، جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں سخت محنت کر کے حاصل کیا گیا ہے۔



