اسلام آباد – حکومت وفاقی محکموں کے ملازمین کے لیے ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
حکومت نے اس حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ توقع ہے کہ یکم جولائی 2024 سے ہفتہ وار چھٹی ختم کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ہنڈا کمپنی کا کا بینک الفلاح کیساتھ بلاسود قسطوں پر موٹرسائیکل دینے کا پلان تیار
زیادہ تر وفاقی محکمے ہفتہ اور اتوار کو دو ہفتہ وار تعطیلات مناتے ہیں۔ ہفتہ وار تعطیلات میں سے ایک کو ختم کرنے کے فیصلے پر سرکاری ملازمین کی جانب سے تنقید کی توقع ہے۔





