اسلام آباد(نیوزڈیسک)پراکٹر اینڈگیمبل(پی اینڈ جی)پاکستان نے اویس یوسف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا.
اویس یوسف کو 1 جون 2024 سےسی ای او تعینات کیاگیا ہے،اویس یوسف ایک تجربہ کار کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے پی اینڈ جی کے ساتھ تقریباً 16 سال تک ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور دنیا بھر میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے .
اس سے قبل Baby & Fem Care Startup پروجیکٹ اور Fabric Care کے ساتھ کام کر رہے تھے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس نے کہ کہ میں پاکستان میں پی اینڈ جی میںنئے عہدے پر کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ہم نے پچھلی تین دہائیوں میں کمپنی کی آمدن میں کئی گنا اضافہ دیکھا ہے،پی اینڈ جی کی مصنوعات کو لوگ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں سابق سی ای او عادل کا گزشتہ تین سالوں میں پی اینڈ جی کی شاندار قیادت کے لیے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کمپنی کی بہتری کے لے انہوں نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے.
اویس یوسف پی اینڈ جی پاکستان کے سابق سی ای او عادل فرحت کی جگہ لیں گے، جو کمپنی کے ساتھ رہیں گے اور سعودی عرب کے لیے سینئر نائب صدر اور سی ای او کے طور پر جدہ منتقل ہو جائیں گے۔





