Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے سعودی شہریوں سے موبائل فونز چھیننے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم سے 2 موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جاکر موبائل فون متعلقہ حکام کے حوالے کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور اُن کی ٹیم کو شاباش دی اور متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مزیدپڑھیں:سی ڈی 70 اور 125 کی حالیہ قیمتیں سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں