اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیے تھے اور پرانے مالک کو نوٹس کیوں بھیجے گئے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا حکم پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ ہی اس کی کاپی بھیجی گئی۔عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو سیل کرنے اور آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں : ایک اور ان فیئر مقدمے کا خاتمہ ہوگیا، مونس الہٰی




