Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

نیپرا کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی۔ اب مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلامیہ کے مطابق پہلی قسط مقررہ تاریخ تک ادائیگی پر کوئی مارک اپ نہیں لگے گا۔ البتہ بقیہ اقساط پر 14 فیصد مارک اپ دینا پڑے گا۔

نیپرا کےمطابق بجلی کے بل کی ادائیگی میں توسیع مقررہ تاریخ سے پہلے ہو سکے گی۔

نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کر دی۔

مزیدپڑھیں:طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،ویڈیو دیکھیں‌

یہ بھی پڑھیں