Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈزمیں اربوں روپے کا اضافہ

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

نجی‌ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کے فنڈز مختص کر دیئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب صوابدیدی فنڈز سے کسی کو بھی فنڈز دے سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی آمد،ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی،کون کون سے روٹس پر ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں