راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کی مکمل حمایت کااعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اڈیالہ جیل میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے لوگ ہمارے ہیروز ہیں.
عمران خان نے کہاکہ میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کھڑا ہوں اور ٹیم کواپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں.
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نئی آنے والی نسل کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی.
مزیدپڑھیں:مزیدپڑھیں:پرتگال حکومت کی نئی امیگریشن پالیسی کااعلان ،پرتگیش زبان آتی ہے تو آج ہی اپلائی کریں



