Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کر رہے ہیں

اسلام آ باد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کر رہے ہیں۔

اقتصادی سروے پیش کرنے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب مالی سال 24-2023 شروع ہوا تو اس وقت میں پرائیویٹ سیکٹر میں تھا۔ میں نے کہا کہ ہمیں آئی ایف ایم کے پاس جانا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس پلان بی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کو ترجیح دی۔ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ اگر ہم 9 ماہ کا معاہدہ نہ کرتے تو اس وقت ٹارگٹ طے نہیں کر رہے ہوتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی منفی 2 فیصد تھی، رواں مالی سال کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوا۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ میں بڑی صنعتوں کی گروتھ اچھی نہ رہی، زراعت نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔ رواں مالی سال لائیواسٹاک بھی بہتر رہی۔

انکا کہنا تھا کہ مالی سال 23-2022 میں روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں